Showing 1-9 of 593 item(s)
The Amazing East New

The Amazing East

Rs. 2,000.00 ID-00611

Irfan Siddiqui has established himself as one of Pakistan's leading columnists, building a reputation through two decades of dedicated work in journalism. Over the years, he has been associated with prominent newspapers and magazines in Pakistan, as well as the British Broadcasting Corporation (BBC). His longstanding association with the Jang Group, one of Pakistan's largest media organisations, reflects the breadth of his journalistic experience. He writes weekly columns for Daily Jang and contributes news reports and analysis covering a wide range of social, political and community issues. He also contributes to Akhbar-e-Jahan, Pakistan's leading weekly magazine, while his articles and reports have appeared in the group's English-language newspaper, The News International. Alongside his work in print journalism, Irfan Siddiqui remains active in electronic media, contributing news reports and special features to Geo News, one of Pakistan's most widely watched television channels. As President of the Japan International Press Club, an international organisation of journalists, he has consistently advocated for press freedom around the world. His sixth book, The Amazing East, represents another milestone in his literary journey and is expected to attract the international recognition and appreciation that his earlier books have received from readers across different countries.

Majeed Amjad Ki Mantakhab Nazamin Mutan Or Sarahb New

Majeed Amjad Ki Mantakhab Nazamin Mutan Or Sarahb

Rs. 800.00 ID-00610

یہ کتاب کیوں؟ اس سے پہلے بھی میں چند شاعروں کے کلام کا انتخاب شائع کر چکا ہوں جن میں مجید امجد بھی شامل ہیں مگر یہ مجموعۂ انتخاب کلام بھی ہے اور ہر نظم کی مختصر وضاحت بھی۔ وضاحت اس لیے ضروری تھی کہ مجھے اکثر احباب اور شاگرد کہا کرتے ہیں کہ بعض نظمیں نا قابل فہم ہیں۔ مجید امجد کی شاعری میں ایک واضح تدریجی ارتقا ملتا ہے جو آسان اور روایتی نظموں سے شروع ہو کر مشکل اور پیچیدہ نظموں کی طرف اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ چنانچہ بعض نظموں کی تفہیم بہت مشکل ہے۔ میں نے مجید امجد کی شاعری کے ساتھ ایک عمر گزاری ہے اس لیے کہہ سکتا ہوں کہ مفہوم کی مشکلات اور ہئیتوں کی پیچیدگی کو سمجھنے اور سمجھانے کی ممکن حد تک کوشش کی ہے۔ مجھے ہرگز یہ دعوی نہیں کہ میری یہ وضاحتیں حرف آخر ہیں۔ اس سے بہتر تشریحات ہوسکتی ہیں اور ہوں گی۔ لیکن میری یہ کاوشیں بھی نظر انداز کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ مجید امجد شاعر کا ئنات وحیات ہے۔ اس کے ہاں سدیمی فاصلوں کا شعور بھی ہے اور طاقتور خوردبین سے دکھائی دینے والے جرثومے دیکھنے دکھانے کا عمل بھی۔ میں نے کوشش کی ہے کی مختصر وضاحتوں کے ذریعے کم از کم ان تمام پیچیدگیوں کا احساس دلا دیا جائے۔ مجھے توقع ہے کہ قارئین کو ان نظموں کی مدد سے تفہیم مجید امجد میں کچھ سہولتیں میسر آجائیں گی۔ خواجہ محمد زکریا

Shakespeare Ki Yaadon Tak Rasi New

Shakespeare Ki Yaadon Tak Rasi

Rs. 2,000.00 ID-00609

تابندہ روایت کا تسلسل زیر نظر مجموعہ میں آپ کو جارج لوئیس بورجس کا غلبہ نظر آئے گا۔ بورجس کے موضوعات متنوع ہیں لیکن ان کا خصوصی رنگ شیکسپیئر سے محبت میں جھلکتا ہے۔ اس حوالے سے ان کا افسانہ شیکسپیئر کی یادوں تک رسائی اور 25 اگست 1983 ء ہے۔ بورجس نے اسرار اور توہم پرستی کو بھی موضوع بنایا ہے۔ یہ آپ کو پیرا سیکس کیمیا گر کا سفید گلاب“ اور ” بلوری چیتے“ میں نظر آئے گا۔ مغرب کے شیخ چلی ... و ان کو ٹیکنوٹ کے بارے میں اُن کا آرٹیکل اُردو کے نوجوان قارئین کے لیے باقاعدہ تحفہ ہے۔ جارج لوئیس بورجس کے دیگر افسانوں میں خالق ، جنت ، دعا ، چیتوں پر خوابوں کی حقیقت مقابلہ بے وقعت شخص اور ایک مسئلہ شامل ہیں۔ دیگر انتخاب میں انہوں نے سوفوکلیز کا قدیم یونانی مثلثیات شامل کیا ہے۔ جو ہماری اساطیری معلومات میں اضافہ کرتا ہے۔ پھر ڈیوڈ فرٹز سن کا وائر لیس ہے۔ کرنٹ افیئرز میں سوزی شپرڈ کا اعلیٰ ترین مصنوعی ذہانت کے برے اثرات کے خدشات نہایت اہم اور دلچسپ انتخاب ہے۔ انسانی جذبات میں بے لوث محبت اور خدا واسطے کا بیر دونوں طرح کے رجحانات پائے جاتے ہیں۔ کدورت اسی کی عکاس ہے۔ اسی طرح ” بھن کشائی ، صنوبر کی چھاؤں تلئے اور خوش و خرم جگہ خاصے کی چیزیں ہیں۔ عالمی ادب سے ہر انتخاب پروفیسر غلام محی الدین کے ذوق ادب اور حسن انتخاب کا آئینہ دار ہے۔ اُردو کے قارئین جن کی نظروں سے پروفیسر صاحب کے یہ مجموعے گزریں گے وہ ان کے مطالعہ، انتخاب اور خوبصورت ترجمے کی داد دیئے بغیر نہیں رہیں گے۔ طاہر منصور فاروقی

Jadid Tareekhy Adab Urdu New

Jadid Tareekhy Adab Urdu

Rs. 800.00 ID-00608

افادیت کی حامل ایک بہت مفید تاریخ ادب اُردو اردو ادب کی تاریخوں کی اب قلت نہیں رہی۔ کئی کئی جلدوں پر مشتمل مفصل ادبی تاریخوں سے لے کر انتہائی مختصر تصانیف تک سامنے آچکی ہیں۔ اسی انداز کی ایک مختصر مگر جامع کتاب جدید تاریخ ادب اُردو ہے جو تین سو اٹھائیس صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے مصنف عظیم الحق جنیدی ہیں اور شریک مصنف امیر حسن نورانی ہیں۔ یہ تاریخ ادب دیگر مختصر ادبی تاریخوں کے بالمقابل رکھ کر دیکھی جائے تو فوراً معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ اکثر کتابوں کے مقابلے میں بہت زیادہ افادیت کی حامل ہے۔ بعض دیگر ادبی تاریخوں کی طرح اس میں شاعری اور نثر کے حصے الگ الگ ہیں۔ مصنفین بہت منکسر المزاج ہیں اس لیے انھوں نے اپنی تصنیف کی خوبیوں کو مبالغہ آمیز انداز میں سراہنے کی بجائے حقیقت نگاری کا انداز اختیار کیا ہے۔ اس کتاب کی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہر جگہ عیسوی سنین لکھے گئے ہیں اور اب چوں کہ ہجری سنین کا رواج نہیں رہا اس لیے قارئین کو دوسنین کے مخمصے میں نہیں ڈالا گیا۔ اردو ادب کے عام قارئین کے لیے اس کی افادیت مسلم ہے جب کہ طلبہ کے لیے اس سے بہتر کوئی مختصر ادبی تاریخ موجود نہیں ہے۔ اُردو ادب کے شائقین اس تصنیف کو بہت مفید پائیں گے۔ اس میں جس شاعر اور ادیب کو جتنی جگہ دی گئی ہے وہ جگہ اس کے استحقاق کے مطابق ہے۔ یقین ہے کہ اُردو ادب کے قارئین اس سے بے بہا استفادہ کریں گے اور ناشر کی اس کاوش کو یقینا سراہا جائے گا۔ خواجہ محمد زکریا

Sangi Sathi New

Sangi Sathi

Rs. 1,000.00 ID-00607

بطور نشریاتی صحافی اور تربیت کا ر اپنی الگ پہچان رکھنے والے شاہد ملک 15 اکتوبر 1952ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تعلیمی سفر میں واہ ، راولپنڈی اور لاہور سے ہوتے ہوئے نارتھ ویلز تک گئے ۔ پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں بطور انٹر پر کیا اور تدریس سے وابستہ ہوگئے۔ 1984ء میں بی بی سی سے منسلک ہو کر لندن جا پہنچے جہاں ایک دہائی قیام کے دوران انہوں نے English by Radio ، سوال و جواب ، سب رس ، سپورٹس راؤنڈ اپ اور علی الصبح نشر ہونے والے حالات حاضرہ کے مقبول پروگرام جہاں نما میں صحافیانہ مہارت اور صدا کاری کے جوہر دکھائے۔ اسی اثنا میں لندن میں پی ٹی وی کے نمائندے کے طور پر بھی کام کیا اور برطانیہ کے شہر لیسٹر میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے سربراہ بھی رہے۔ 1994ء میں وطن واپسی پر بی بی سی کے لیے پنجاب کے نامہ نگار اور بیورو چیف مقرر ہوئے اور یہ ذمہ داریاں 2007ء تک نبھائیں۔ 2017ء تک بی بی سی ریڈیو فائیو کے حالات حاضرہ کے ہفتہ وار پروگرام پاکستان ڈیسک میں بطور تجزیہ کار شرکت کرتے رہے۔ ابتدائی مرحلے پر کچھ عرصے کے لیے لاہور میں انگریزی روز نامہ بزنس ریکارڈر کے چیف رپورٹر بھی تھے۔ بعد ازاں لاہور ہی میں تجھی ٹیلی ویژن کا اور وقت نیوز سے بالترتیب بیورو چیف اور مرکزی ہیڈ آف نیوز کی حیثیت سے وابستہ رہے۔ شاہد ملک، جو پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے، ایل ایل بی، یونیورسٹی آف ویلیز سے انگریزی زبان کی تدریس میں فارغ التحصیل اور چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف لنگوسٹس سے ایم سی آئی اہل ہیں ، گزشتہ پچیس سال سے مختلف یونیورسٹیوں میں انگریزی زبان و ادب، بزنس کمیونیکیشن اور براڈ کاسٹ جرنلزم پڑھا رہے ہیں۔ روز نامہ پاکستان کے لیے ہفتہ وارکالم بھی کھتے ہیں جن کا ایک انتخاب خوش کلامی 2019ء اور دوسرا بعنوان خوش نوائی 2024 ء میں شائع ہوئے شخصی خاکوں پرہنی یار سرائے 2020 ء، چاند چہرے 202 ء اور سنگی ساتھی 2026 ء میں منظر عام پر آئیں.

100 World Famous Novels of the 21st Century New

100 World Famous Novels of the 21st Century

Rs. 2,000.00 ID-00606

New Arrival...???????????????????????? ???? 100 World Famous Novels of the 21st Century اکیسویں صدی کے 100 عالمی شہرت یافتہ ناول — ایک ہی شاندار کتاب میں! نوبیل انعام، مین بکر، بکر انٹرنیشنل اور دنیا بھر میں مقبول و سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ناولوں کا منتخب مطالعہ۔ ???? قیمت : صرف 2000 روپے ???? 710 : صفحات ✍️ تالیف، ترتیب و ترجمہ: ریاض احمد دنیا کے معروف ادب سے واقفیت حاصل کرنے اور عالمی شہرت یافتہ ناولوں کا جامع مطالعہ کرنے کے لیے ایک منفرد مجموعہ۔

Taarekh Addab Urdu New

Taarekh Addab Urdu

Rs. 1,600.00 ID-00604

اس کتاب کی تصنیف کی اصلی غرض یہ ہے کہ ادب اُردو کی تدریجی ترقی کا خاکہ زمانہ قدیم سے لے کر زمانہ حال تک کا مع مشہور شعرا اور شاروں کے مختصر حالات زندگی اور اُن کے کلام اور تصانیف پر ایک مختصر تنقید کے کھینچا جائے۔ یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ ایک طبقہ کے تعلقات دوسرے طبقہ کے ساتھ اور ایک فرد کے تعلقات دوسرے فرد کے ساتھ اس میں وضاحت سے بیان کیے جائیں اور نیز مختلف تحریکوں اور طرزوں کی ابتدا اور ترقی اور زوال کے اسباب بتائے جائیں اور اُس دور کے تاریخی حالات و واقعات بھی نظر انداز نہ کیے جائیں جس میں کہ وہ شعرا اور شمار گزرے۔ یہ کتاب محض کسی زمانے کے واقعات کا ایک ذخیرہ نہیں بلکہ ان خیالات اور خصوصیات کے دکھانے کی اس میں پوری کوشش کی گئی ہے جن کا اثر اُس زمانہ پر تھا۔ اس کی تصنیف میں میرے پیش نظر یہ رہا ہے کہ یہ زمانہ حال کے تنقیدی اصولوں کے مطابق بطور ٹیکسٹ بک تیار کی جائے تا کہ انگریزی دان جماعت بھی ادب اُردو سے کما حقہ واقف ہو جائے۔ رام بابو سکسینہ قابل مصنف کو اس بارے میں ضرور داد دینا پڑتی ہے کہ کیسے مسلسل اور مربوط طریقہ سے انھوں نے زبان اور ادب اُردو کی ترقی اور نشو و نما کا حال قدیم زمانہ سے لے کر زمانہ حال تک کا لکھا ہے۔ ایک بات جو مجھے ان میں نہایت اُمید افزا معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ اپنی رائے قائم کرنے میں آزاد اور اپنے اظہار خیال میں بے باک ہیں۔ مختصر یہ کہ کتاب نہایت اعلیٰ درجہ کی ہے جس کے واسطے تمام بہی خواہانِ اُردو کو لائق مصنف یعنی رام بابو سکسینہ صاحب کا احسان مند ہونا چاہیے۔ یہ کتاب یقیناً اُن تمام اصحاب کو پسند آئے گی ، اور میری رائے رام بابو سکسینہ صاحب کا احسان مند ہونا چاہیے۔ یہ کتاب یقینا میں ضرور آنا چاہیے جو اس بات کی تحقیق چاہتے ہیں کہ زبانِ اُردو کس طرح عالم وجود میں آئی مختلف اُستادوں کے ہاتھ سے اُس میں کیا کیا تبدیلیاں واقع ہوئیں اور ترقی کے مختلف ادوار نے اس پر کیا کیا اثرات کیے۔ ڈاکٹر سرتیج بہادر سپرو رام بابو سکسینہ نے جس کاوش، جس کوشش ، زورِ مطالعہ اور وسعتِ نظر سے اس میں کام لیا ہے اور اسلوب بیان و تنقید وغیرہ میں جو صفائی مد نظر رکھی ہے ، شعراً اور نثاروں کے کلام کا توازن کر کے اُن پر جیسی صحیحبیبا کا نہ اور بے لاگ رائیں قائم کی ہیں، وہ اس کتاب کو ہر حیثیت سے منفر دصورت میں پیش کرتی ہیں۔ تلاش و جستجو کا یہ عالم ہے کہ اُن واقعات کو اظہر من الشمس کر دیا ہے جس سے ابھی تک لوگ نا آشنا تھے۔ ایک ایک لفظ سے ایک ضخیم دفتر کا فائدہ اُٹھایا ہے اس کے ساتھ کہیں تو ازن و انصاف کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ فاضل مصنف نے اصل کتاب کی ترتیب میں اُسی روش کا خیال رکھا ہے جو ادب انگریزی کے مشہور مؤرخین پروفیسر سینٹس بری (Saintsbury) اور گاس وغیرہ نے اپنی تصانیف میں اختیار کی ہے جس سے علاوہ جدت ترتیب اور مخصوص اسلوب بیان کے یہ فائدہ بھی ضرور ہوا کہ کتاب اُن اصحاب کے واسطے بہت مفید ہو گئی جنھوں نے بی اے یا ایم اے کی ڈگری یا آئی سی ایس کے واسطے ادب اُردو لیا ہو۔ مرز امحمد عسکری

Khuf Tamasha ( Novel ) New

Khuf Tamasha ( Novel )

Rs. 3,000.00 ID-00603

* Khuf Tamasha ( Novel ) - (خوف تماشا (ناول * Author : Mirza Athar Baig - مرزا اطہر بیگ * Page,s : 1220 * It's not fake Book * Cover Typ : Heart * Paperback Dimensions: 5.5 x 8.25 * Original Book * Premium quality books * Best selling urdu book * Good Printing * Good Paper * Original Book * Reasonable Price * Famous Book

Showing 1-9 of 593 item(s)