Majeed Amjad Ki Mantakhab Nazamin Mutan Or Sarahb

مجید امجد کی منتخب نظمیں متن اور صراحب ( خواجہ محمد زکریا )

Author
:  
ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا     
Subject
:  
Urdu Adab
ISBN
:  
978-627-7917-37-1
Year
:  
2026
Language
:  
Urdu
Pages
:  
240
Rs:800/=

یہ کتاب کیوں؟ اس سے پہلے بھی میں چند شاعروں کے کلام کا انتخاب شائع کر چکا ہوں جن میں مجید امجد بھی شامل ہیں مگر یہ مجموعۂ انتخاب کلام بھی ہے اور ہر نظم کی مختصر وضاحت بھی۔ وضاحت اس لیے ضروری تھی کہ مجھے اکثر احباب اور شاگرد کہا کرتے ہیں کہ بعض نظمیں نا قابل فہم ہیں۔ مجید امجد کی شاعری میں ایک واضح تدریجی ارتقا ملتا ہے جو آسان اور روایتی نظموں سے شروع ہو کر مشکل اور پیچیدہ نظموں کی طرف اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ چنانچہ بعض نظموں کی تفہیم بہت مشکل ہے۔ میں نے مجید امجد کی شاعری کے ساتھ ایک عمر گزاری ہے اس لیے کہہ سکتا ہوں کہ مفہوم کی مشکلات اور ہئیتوں کی پیچیدگی کو سمجھنے اور سمجھانے کی ممکن حد تک کوشش کی ہے۔ مجھے ہرگز یہ دعوی نہیں کہ میری یہ وضاحتیں حرف آخر ہیں۔ اس سے بہتر تشریحات ہوسکتی ہیں اور ہوں گی۔ لیکن میری یہ کاوشیں بھی نظر انداز کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ مجید امجد شاعر کا ئنات وحیات ہے۔ اس کے ہاں سدیمی فاصلوں کا شعور بھی ہے اور طاقتور خوردبین سے دکھائی دینے والے جرثومے دیکھنے دکھانے کا عمل بھی۔ میں نے کوشش کی ہے کی مختصر وضاحتوں کے ذریعے کم از کم ان تمام پیچیدگیوں کا احساس دلا دیا جائے۔ مجھے توقع ہے کہ قارئین کو ان نظموں کی مدد سے تفہیم مجید امجد میں کچھ سہولتیں میسر آجائیں گی۔ خواجہ محمد زکریا

Reference demo_7

Reference demo_7

37 other products in the same category: