Showing 370-378 of 593 item(s)
Maupassant’s Ke Be-Masal Afsane New

Maupassant’s Ke Be-Masal Afsane

Rs. 800.00 ID-00167

موپساں کا فنی سفر 1870ء میں جرمنی اور فرانس کی جنگ شروع ہوئی ۔ موپساں نے اس میں رضا کارانہ طور پر حصہ لیا اور پھر اسی تجربہ کے پس منظر میں اس نے اپنا لافانی شاہکار مومی گینڈ“ لکھا۔ 1874 ء میں اس کا پہلا افسانہ ” حنوط شدہ ہاتھ شائع ہوا۔ 1876ء میں اُس کی پہلی نظم " پانی کے کنارے“ شائع ہوئی ۔ 1880ء کا سال موپیاں کے لئے خوش بختی کا سال بن کر آیا۔ اُس کی ادبی شہرت کا آغاز ہوا۔ اس کی کہانی ”مومی گیند نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ اسی سال 25 اپریل کو اس کا شعری مجموعہ شائع ہوا۔ پہلا افسانوی مجموعہ ” کیلیئے کا گھر“ منظر عام پر آیا۔ اس نے شمالی افریقہ کے ممالک کا سفر کیا اور سفر نامہ لکھا۔ 1882ء میں اس کا دوسرا افسانوی مجموعہ ”مس فی فی اشاعت پذیر ہوا۔ 1883ء میں موپساں کا ایک خصوصی مطالعہ فلائی “ ( فلا بیر ) شائع ہوا۔ پہلا ناول ، ایک عورت روز نامہ جل بلا میں قسط وار شائع ہونا شروع ہوا۔ جون میں موپساں کا ایک اور مجموعہ ” کاونٹ والا بیکاس منصہ شہود پر آیا۔ 1884ء میں موپساں نے انتھک کام کیا۔ تین مجموعے کلیغ دا سولی، مس آنھیئے ، اور لے سخ خوند ولی شائع ہوئے ۔ اسی سال مزید تین افسانوی مجموعے کاونٹ دو یوز وغ ، اے دلانوئی، ایویت اور تو اپنی شائع ہوئے۔ 1886ء میں دو اور مجموعے ” موسیو یاغوں اور لاپتیت فوک“ منظر عام پر آئے ۔ 1887ء میں ایک ناول ”موں تو غیول قسط وار شائع ہوا۔ جب کہ افسانوی مجموعہ ” لی اوتھے لا“ متعارف ہوا۔ 1888ء میں ناول ” پی ایچ اے ژاں اور افسانوی مجموعہ ” لی غوز یے اور پھر مادام ہیوسوں شائع ہوا۔ 1889ء میں الامین گوشے، 1890ء میں سفر کی روداد اور حسن رائیگاں اور آخری ناول نو تغ کغ “ نے شہرت حاصل کی۔ موپساں تھیں سال کی عمر میں ادبی منظر پر ابھرا اور اگلے دس سال میں اس کا ادبی اثاثہ تین سو سے زائد افسانے/کہانیاں، 6 ناول، سات ڈرامے اور دیگر نگارشات تھیں۔ یہ سب کچھ محض دس سال کی قلیل مدت میں ہوا۔ اتنی کم مدت میں اتنے زیادہ ادبی شہ پاروں کی تخلیق کی مثال بہت کم ملتی ہے۔

Showing 370-378 of 593 item(s)