Murdamy Dida

مُردمِ دیدہ

Author
:  
چراغ حسن حسرت    
Subject
:  
Shakhsi Khaqa
ISBN
:  
978-969-8988-78-4
Year
:  
2024
Language
:  
Urdu
Pages
:  
143
Rs:600/=

Murdamy Dida | مُردمِ دیدہ

مشاہیر کے سوانح حیات پر ہماری زبان میں کتابوں کی کمی نہیں لیکن اپنی بعض قابل قدر خصوصیات کے اعتبار سے مردم دیدہ اُردو میں ایک نئی قسم کی کتاب قرار دی جاسکتی ہے۔ اس میں جن مشاہیر پر مضامین ہیں، ان کے حالات زندگی ، سوانح نگاری کے پرانے انداز کے مطابق پیدائش سے وفات تک سن وار بیان نہیں کیے گئے، نہ ان میں ان کی زندگی کے متنازعہ فیہ واقعات پر کسی قسم کی بحث ہے نہ ان مضامین میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ مشاہیر کی زندگی کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات پڑھنے والوں کو بہم پہنچا دی جائیں۔ مردم دیدہ میں چند ایسے مشاہیر کی زندگی کے متعلق مضامین ہیں جن سے مصنف کے ذاتی طور پر عرصہ تک مراسم رہے، چنانچہ تعلقات اور واقفیت کی بنا پر ان کی شخصیت نے جو تاثر مصنف کے دل میں پیدا کیا۔ اسے مصنف نے ان مضامین میں منتخب واقعات کے ذریعے پیش کیا ہے اور ان واقعات کو ایسی ترتیب سے اور ایسے انداز میں لکھا ہے کہ ان مشاہیر کی جیتی جاگتی تصویر آنکھوں کے سامنے آ جاتی ہے۔ اس اعتبار سے ”مردم دیدہ" میں " تاریخ نہیں بلکہ ایک ذاتی تصور کا اظہار یعنی تخلیق ہے۔ مغرب میں جدید سوانح نگاری ( بائیو گرافی ) اپنی اسی خصوصیت کے باعث ادب کی ایک جدید صنف قرار پا چکی ہے۔ چراغ حسن حسرت کی خوش طبعی اور لطیف و شگفتہ انداز بیان نے کتاب کو اس درجہ دل آویزی بخش دی ہے کہ اسے ختم کرنے کے لیے کسی کو بھی ایک سے زیادہ نشست کی ضرورت محسوس نہیں ہو سکتی۔ مجھے یقین ہے کہ ”مردم دیدہ میں سوانح نگاری کی جو جدید طرز اُردو میں پیش کی گئی ہے، اس پر کئی ادیب طبع آزمائی کرنا پسند فرمائیں گے۔ سید امتیاز علی تاج

Reference demo_7

Reference demo_7