پروفیسر غلام محی الدین نے اُردو قارئین کے ذوق مطالعہ کی تسکین کے لئے ” برفباؤ" کے نام سے عالمی ادب کے شاہکار افسانوں کے تراجم کا دوسرا مجموعہ مرتب کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ ایسا ہی ایک گلدستہ پل کے اُس پار کے نام سے پیش کر کے اپنے انتخاب اور ترجمہ کی داد پا چکے ہیں۔ ان کا حُسنِ انتخاب قابل داد ہے ۔ عالمی ادب ان گنت شہ پاروں پر مشتمل ہے ۔ ان میں سے ایسی شاہر کار نگارشات منتخب کرنا اس طرح کٹھن کام ہے کہ ہر افسانہ ایک سے بڑھ کر ایک ہو۔ انتخاب کے لئے ایک ہی میرٹ ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر قارئین کی پسندیدگی اور توثیق رکھتا ہو۔ پروفیسر صاحب نے اس معیار کو برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے حال اور ماضی قریب کے شہرہ آفاق ادیبوں مثلاً ٹالسٹائی ، چیخوف ، موپساں اور کا فکا کو ترجیح دی اور پھر نوبل انعام یافتہ ادیبوں کے شاہکار افسانے منتخب کیے۔ ان کے بعد بظاہر غیر معروف ادیبوں کی تخلیقات کو منتخب کیا جو بین الاقوامی سطح پر فنی عظمت کی بدولت پذیرائی رکھتی ہیں۔ پروفیسر غلام محی الدین کے منتخب کردہ تخلیق کاروں کی کہکشاں ہمیشہ جگمگاتی رہے گی اور اُن تخلیق کاروں کی نگارشات کی دھنک بھی رنگینیاں بکھیرتی رہے گی۔
طاہر منصور فاروقی
Write Your Review
Barfbad ( Shakar Alimi Afsane )
Our Feedback