Zehreallah Insan Novel

زہریلا انسان ناول

Author
:  
تابش خانزادہ    
Subject
:  
Novel
ISBN
:  
978-969-8999-43-2
Year
:  
2023
Language
:  
Urdu
Pages
:  
544
Rs:2000/=

Zehreallah Insan Novel Tabish Khan Zada

ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والے تابش خانزادہ بسلسلۂ روزگار فرانزک سائنسدان اور بسلسلۂ شوق بھرپور لہجے کے شاعر، کالم نگار، ناول نگار اور ادیب ہیں۔ ایک طویل عرصے سے کیلی فورنیا امریکہ میں مقیم ہیں۔ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اُن کی انگریزی میں تحریر کردہ کتابBasic Principles of Forensic Chemistry امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں نصابی کتاب کے طور پر پڑھائی جارہی ہے۔ حال ہی میں اُن کی ایک اور انتہائی اہم کتاب Admittance of Forensic Evidence as Credible Witnesses in Islamic Courts چھپ کر منظرِ عام پر آئی ہے اور امیزون کے ذریعے دْنیا بھر میں دستیاب ہے۔ تابش خانزادہ اعلیٰ درجے کے ہُنرور، تخلیق کار اور غزل گو ہونے کے ساتھ ساتھ دردِدل سے بھی نوازے گئے ہیں۔ اُن کی تنظیم ’’ہیلپ فاؤنڈیشن‘‘ کے ذریعے متعدد مستحق ذہین طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ اُمید ہے کہ اُن کی گزشتہ تخلیقات کی طرح اُن کا ناول ’’زہریلا انسان‘‘ بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

Reference demo_7

Reference demo_7